Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سونیا گاندھی معدہ کی خرابی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک

سونیا گاندھی معدہ کی خرابی کی شکایت پر دواخانہ میں شریک

نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی جو شملہ کے دورہ پر ہیں، آج نئی دہلی عاجلانہ بنیادوں پر واپس ہوگئیں اور معدہ کی خرابی کی شکایت پر انہیں سرگنگارام ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ ہاسپٹل کے انتظامی کے صدرنشین ٹی ایس رانا نے کہا کہ 70 سالہ سونیا گاندھی زیرنگرانی ہیں۔ انہیں آج 5 بجے شام دواخانہ منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انہیں شملہ سے نئی دہلی منتقل کیا۔ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔

TOPPOPULARRECENT