Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کو کمزور بنادیا

سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کو کمزور بنادیا

نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کی پہلی میعاد کے دوران میڈیا مشیر رہنے والے سنجے بروا نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کو کمزور بنادیا تھا ۔ انتخابات کے موقع پر یہ انکشاف سیاسی بھونچال پیدا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر کے اختیارات کو سونیا گاندھی نے

نئی دہلی ۔ /11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کی پہلی میعاد کے دوران میڈیا مشیر رہنے والے سنجے بروا نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کو کمزور بنادیا تھا ۔ انتخابات کے موقع پر یہ انکشاف سیاسی بھونچال پیدا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر کے اختیارات کو سونیا گاندھی نے دھیرے دھیرے سلب کرلئے تھے ۔ وزیراعظم کو کمزور بناتے ہوئے سونیا گاندھی نے اقتدار کا متوازی ڈھانچہ بنالیا تھا اور یو پی اے حکومت کی دوسرے مرحلے میں بھی سونیا گاندھی نے ہی ریمورٹ کنٹرول سے حکومت چلائی ۔ یہ کتاب جس کا نام ’’دی ایکسیڈنشیل پرائم منسٹر ۔ دی میکنگ اینڈ اَن میکنگ آف منموہن سنگھ‘‘ کو آج جاری کردیا گیا ہے ۔ سنجے بروا جو اس وقت تھینک ٹینک کا کام کررہے ہیں نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ان سے (سنجے بروا) سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2009 ء کی انتخابی کامیابی کے بعد انہیں دوبارہ میڈیا مشیر مقرر کریں گے لیکن سونیا گاندھی کے دباو کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکے ۔ سچ بات تو یہی ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کیا ۔ منموہن سنگھ کی کمزوریوں کے کئی حوالے دیتے ہوئے سنجے بروا نے لکھا ہے کہ سونیا گاندھی نے ماورائے دستور اتھاریٹی کے طور پر کام کیا اور خود کو اقتدار کا اختیار کل بناتے ہوئے پی ایم او کو مفلوج بنادیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT