سونیا گاندھی نے چندرا بابو نائیڈو کی اسکرپٹ پڑھی : کویتا

حیدرآباد 24 نومبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس نے یو پی اے صدر نشین سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہول گاندھی کی جانب سے آندھرا کی تائید میں بات کرنے اور تلنگانہ کی فلاح و بہبود پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم پی کویتا نے کانگریس قیادت پر الزام عائد کیا کہ اس نے چندرا بابو نائیڈو کی طرح اظہار خیال کرکے تلنگانہ سے سوتیلے سلوک کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر ا بابو نائیڈو ہمیشہ زہر اگلتے ہیں تاکہ ترقی کو روکا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT