Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سونیا گاندھی کانگریس کی رہنمائی جاری رکھیں گی

سونیا گاندھی کانگریس کی رہنمائی جاری رکھیں گی

صرف راہول کی نہیں ساری پارٹی کی ماں ہیں : ویرپا موئیلی
حیدرآباد 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) عنقریب عہدہ سے سبکدوش ہونے والی کانگریس صدر سونیا گاندھی پارٹکی میں موثر رول ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور پارٹی کی رہنمائی کرتی رہیں گی ۔ سینئر پارٹی لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے یہ بات بتائی ۔ سابق مرکزی وزیر نے سونیا گاندھی کی قیادت کی ستائش کی اور 2004 اور 2009 میں یو پی اے حکومتوں کے قیام کے وقت اتحادی سیاست کو یکجا کرنے میں ان کے رول کا حوالہ دیا ۔ موئیلی نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف نظریات کے حامل افراد کو یکجا کرنا ایک بڑا کام تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کانگریس کی صدر نہ رہتے ہوئے بھی پارٹی میں سرگرم رول ادا کرنا جاری رکھیں گی ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا سونیا گاندھی 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں کو یکجا کرنے میں کوئی رول ادا کرینگی یا نہیں۔ موئیلی نے کہا کہ سونیا گاندھی میں وہ طاقت ہے کہ وہ اتحاد کو یکجا کرسکیں۔ سونیا گاندھی کے دور صدارت میں کانگریس نے کئی ریاستوں میں اقتدار حاصل کیا تھا ۔ انہوں نے سونیا کی قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ سونیا نے کئی قوانین کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہے جن میں آر ٹی آئی اور قومی ضمانت روزگار اسکیم بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں ہمیشہ صرف راہول گاندھی کی ماں نہیں بلکہ پارٹی کی ماں کی حیثیت سے دیکھی جاتی ہیں۔ وہ کانگریس کو پروان چڑھانے کا کام کرتی رہیں گی ۔ وہ پارٹی کی سرپرست کی طرح ہیں اور وہ پارٹی کی قسمت کو آگے بڑھانے کا کام کرتی رہیں گی ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی جلد ہی کانگریس کے صدر منتخب ہونے والے ہیں ۔ وہ 4 ڈسمبر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔

حکومت تمام طبقات کو معاشی
بااختیار بنانے کوشاں ‘ اسپیکر اسمبلی
حیدرآباد 10 ڈسمبر ( آئی این این ) اسپیکر اسمبلی ایس مدھوسدن چاری نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ میں مقیم تمام برادریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔ سنگارینی منی فنکشن ہال بھوپال پلی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ سابقہ متحدہ آندھرا پردیش میں کئی طبقات ترقی سے محروم اور پسماندہ رہے تھے ۔ تاہم تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس حکومت نے تمام برداریوں کے حالات زندگی کا جائزہ لیا اور انہیں معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلیوں کی بہتری کیلئے بھی کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ واضح ہدایت دی ہے کہ تمام برادریوں کو ترقی اور بہتری میںمساوی مواقع ملنے چاہئیں۔

TOPPOPULARRECENT