Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کا آج دورہ رائے بریلی

سونیا گاندھی کا آج دورہ رائے بریلی

رائے بریلی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کل اپنے حلقہ لوک سبھا رائے بریلی کا ایک روزہ دورہ کریں گی جہاں اس موقع پر وہ ضلع ویجلنس و مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ ان کے نمائندہ کے ایل شرما نے کہا کہ وہ رکن پارلیمنٹ کے فنڈ سے شروع کی جانے والی مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں گی اور پارٹی کے قائدین سے ملاقات بھی کریں گی۔ شرما نے مزید کہا کہ ’’سونیا گاندھی 24 فروری کو اپنے حلقہ کا ایک روزہ دورہ کریں گی۔ اس موقع پر وہ ضلع ویجلنس اور مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT