Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کا آج سے دو روزہ دورہ رائے بریلی

سونیا گاندھی کا آج سے دو روزہ دورہ رائے بریلی

رائے بریلی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی 9 ستمبر سے اپنے حلقہ لوک سبھا رائے بریلی کا دو روزہ دورہ شروع کریں گی۔ اس موقع پر وہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے علاوہ ویجلنس اور نگرانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ سونیا گاندھی کے نمائندہ کے ایل شرما نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کو ضلع پنچایت عمارت میں راجیو گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے اور شام میں مقامی گیسٹ ہاؤز میں کانگریس کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ 10 ستمبر کو وہ اپنے حلقہ کے دورہ کے آغاز سے قبل مقامی افراد سے ملاقات کریں گی اور ان کے مسائل سے واقفیت کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر عمل آوری کا جائزہ لیں گی۔

TOPPOPULARRECENT