Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سونیا گاندھی کا جہاز تیار ، ملک کو لوٹ کر فرار ہونے میں مصروف

سونیا گاندھی کا جہاز تیار ، ملک کو لوٹ کر فرار ہونے میں مصروف

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رکن اسمبلی مسٹر جی مدو کرشنما نائیڈو نے کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی کو چمبل کی ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹ کر فرار ہونے کے لیے ہوائی جہاز تیار رکھ چکی ہیں ۔ سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے تلگو دیشم کے رکن اسمبلی نے سونیا گاندھی اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کرن کم

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رکن اسمبلی مسٹر جی مدو کرشنما نائیڈو نے کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی کو چمبل کی ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹ کر فرار ہونے کے لیے ہوائی جہاز تیار رکھ چکی ہیں ۔ سیما آندھرا کی نمائندگی کرنے والے تلگو دیشم کے رکن اسمبلی نے سونیا گاندھی اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی 10 جن پتھ کے اشارے پر متحدہ آندھرا کی تحریک چلاتے ہوئے سیما آندھرا کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ کرن کمار ریڈی کی اسٹور اور اسکرین پلے سب کچھ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے تیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو تقسیم کرنے کے لیے چیف منسٹر خفیہ سازش کے تحت پارٹی فیصلے پر عمل کررہے ہیں ۔ اے پی این جی اوز نے ریاست کو تقسیم کرنے کے خلاف کامیاب عام ہڑتال منظم کی تھی ۔ مزید کچھ دن چلتی تو مرکزی حکومت اپنے فیصلے سے دستبردار ہوجاتی تھی تاہم چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اے پی این جی اوز کو گمراہ کیا اور ان کا مکمل ساتھ دینے کا تیقن دیتے ہوئے انہیں منظم سازش کے تحت عام ہڑتال سے دستبردار کرادیا اور کہا کہ اگر چیف منسٹر کی جانب سے نئی پارٹی تشکیل دی گئی تو اس میں صرف دونوں رہیں گے ایک چیف منسٹر دوسرے ان کے بھائی اور اس پارٹی کا بھی وہی حشر ہوگا جو پرجا راجیم کا ہوا تھا ۔ انتخابات کے بعد کرن کمار ریڈی اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کردیں گے تلگو دیشم کے رکن اسمبلی نے کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی کو چمبل کی ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو پوری طرح لوٹ کر اٹلی فرار ہونے کے لیے انہوں نے ہوائی جہاز تیار کرلیا ہے ۔ تلنگانہ بل کو ندائی ووٹ سے پارلیمنٹ میں منظور کرنے کے فیصلے پر بی جے پی دوبارہ غور کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT