Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سونیا گاندھی کا عنقریب دورہ تلنگانہ و آندھراپردیش

سونیا گاندھی کا عنقریب دورہ تلنگانہ و آندھراپردیش

حیدرآباد۔23مارچ ( آئی این این ) راجیہ سبھا کے رکن وی ہنمنت راؤ نے آج کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بہت جلد تلنگانہ اور آندھراپردیش کا دورہ کریں گی اور مقامی سطح پر منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں حصہ لیں گی ۔ ہنمنت راؤ نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی صدر نے مرکزی حکومت کی عوام دشمن اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم شروع کرنے اپنی پارٹی یونٹوں کو ہدایت کی ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حصول اراضی بل کا مقصد مٹھی بھر کارپوریشنس کو فائدہ پہنچانے ‘ کسانوں کو ان کی اراضیات سے محروم کرنا ہے جس سے کسان دشمن پالیسیوں کے ذریعہ کارپوریٹ شعبہ کو فائدہ پہنچانے وزیر اعظم نریندر مودی کے ارادے بے نقاب ہوتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT