Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کا وارانسی میں روڈ شو، کارکنوں کا شاندار استقبال

سونیا گاندھی کا وارانسی میں روڈ شو، کارکنوں کا شاندار استقبال

وارانسی۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے اتر پردیش میں روڈ شو کے ذریعے سال 2017کے اسمبلی انتخابی مہم شروع کرنے آج وارانسی پہنچے والی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہزاروں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔محترمہ گاندھی کے قافلے کے ساتھ علاقائی ممبر اسمبلی اجے رائے کی قیادت میں موٹر سائیکل سوار ہزاروں کارکنوں نے ہوائی اڈے سے کچہری کے قریب واقع سرکٹ ہاؤس تک ان کا پرجوش استقبال کیا۔ وہ کانگریس پارٹی زندہ باد! سونیا گاندھی زندہ باد! کے نعرے لگاتے رہے ۔محترمہ گاندھی کچہری کے قریب واقع بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی سے انگلشیالائن میں واقع اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی کملاپتی ترپاٹھی کی مورتی تک روڈ شو کریں گی۔ انگلشیالائن میں کچھ دیر کانگریس کارکنوں سے خطاب کرنے کے بعد شام کاشی وشوناتھ مندر جاکر بابا کے درشن اورپوجا کے بعد شام دہلی لوٹ جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT