Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سونیا گاندھی کو ڈی ڈی سی اے تنازعہ میں گھسیٹنا ناانصافی : چدمبرم

سونیا گاندھی کو ڈی ڈی سی اے تنازعہ میں گھسیٹنا ناانصافی : چدمبرم

نئی دہلی ۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہاکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو ڈی ڈی سی اے تنازعہ میں گھسیٹنے کی ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے دورحکومت میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ملزم قرار دے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیئے تھا ‘ اگر ایسا کیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نیشنل ہیرالڈ مقدمہ میں ’’ مفادات حاصلہ ‘‘ کے تحت کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنگین دھوکہ دہی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے دفتر کو ڈی ڈی سے اے کے اُمور کا جائزہ لینا چاہیئے جو وزیراسپورٹس اجئے ماکن کے سپرد کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT