Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سونیا گاندھی کی زندگی کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان حق بجانب

سونیا گاندھی کی زندگی کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان حق بجانب

نظام آباد۔19ڈسمبر ( راست) پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ کے سرکاری ترجمان قاضی سید ارشد پاشاہ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے صدر کُل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی کی زندگی کو تلنگانہ کے نصاب میں شامل کرنے کے اعلان کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل تلنگانہ کو اس بات کا احساس ہے کہ صدر کُل ہند کانگریس شریمتی سونی

نظام آباد۔19ڈسمبر ( راست) پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ کے سرکاری ترجمان قاضی سید ارشد پاشاہ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے صدر کُل ہند کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی کی زندگی کو تلنگانہ کے نصاب میں شامل کرنے کے اعلان کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل تلنگانہ کو اس بات کا احساس ہے کہ صدر کُل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں پارٹی مفادات کو اہل تلنگانہ کی آرزؤں ‘ اُمنگوں کے پیش نظر ترجیح نہیں دی جبکہ عام انتخابات کا سامنا تھا ۔ عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کانگریس پارٹی ہی کی حکومت نے کی ہے ۔ اس خصوص میں مسز سونیا گاندھی کی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر میں اضافہ نہ کرنے حکومت کے اعلان کو درست قرار دیا اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ حکومت بیروزگاری کو دور کرنے کیلئے تلنگانہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں پر تقررات کرے ۔اس خصوص میں مسلم اقلیت کو بھی 12% فیصد تحفظات وعدہ کے مطابق دیئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT