Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سونیا گاندھی کی سالگرہ پرنب مکرجی اور مودی کی مبارکباد

سونیا گاندھی کی سالگرہ پرنب مکرجی اور مودی کی مبارکباد

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کو آج ان کی 69 ویں سالگرہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد دی۔ پرنب مکرجی نے اپنے پیام میں سونیا گاندھی کی غیرمعمولی خدمات اور زندگی کے ہر شعبہ میں ان کے گرانقدر رول کی سراہنا کی۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ سونیا گاندھی اس طرح قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیاکہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو وہ 69 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں۔ خدا انھیں طویل عمر اور صحت عطا فرمائے۔ نریندر مودی نے یہ مبارکباد ایسے وقت دی جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین پارلیمنٹ میں تلخ مباحث جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT