سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس کی طاقت کا شاندار مظاہرہ

کاماریڈی میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کی قیادت میں بائیک ریالی اور مخاطبت

کاماریڈی :9؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی سونیا گاندھی صدر آل انڈیا کانگریس کی سالگرہ کے موقع پر کاماریڈی میں بڑے پیمانے پر سونیا گاندھی کے جنم کو مناتے ہوئے زبردست ریالی نکالتے ہوئے کانگریس نے طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ اس ریالی میں قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمدعلی شبیربائیک چلاتے ہوئے ریالی میں حصہ لیا۔ کاماریڈی میں ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ ریالی نکال کر سونیا گاندھی کا جنم دن مناتے ہوئے حکومت کو کانگریس کی طاقت کے بارے میں خبر دار کیا ۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج گرائونڈ سے قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی قیادت میں بائیک ریالی کا آغاز کیا ۔ محمد علی شبیر بلیٹ چلاتے ہوئے چند کلو میٹر ریالی میں حصہ لیا ۔ اس ریالی میں ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان ، یلاریڈی حلقہ کے انچارج سریندر ، ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان ، مہیلا کانگریس صدر جمناراتھوڑ، کانگریس قائدین پی راج ریڈی ، ریاستی اقلیتی سیل کے نائب صدر مولانا کریم الدین کمال ، کانگریسی قائدین میرامتیاز علی ، محمد سراج الدین ، محمد معز اللہ ، پی سرینواس رائو ، وینو گوپال گوڑ، میر ہدایت علی حاجی ، محمد جمیل ، رکن بلدیہ محمد الیاس علی فرزند محمد علی شبیر ، محمد اسحاق شیرو ، نرسنگ رائو ، این اشوک کے علاوہ دیگر نے بھی ریالی میں بائیک چلاتے ہوئے حصہ لیا ۔ یہ ریالی کاماریڈی کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے فنکشن ہال پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کاماریڈی میں ہی شدت اختیار کی تھی اور ضلع نظام آباد میں ٹی آرایس کو بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہوئے کانگریس قائدین کو دہلی طلب کرتے ہوئے خودکشی کرنے والے نوجوانوں کواس بات سے واقف کروائیں کہ کانگریس پارٹی علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حق میں ہے اور طلباء ، نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ خودکشی کی اموات کو ختم کریں کیونکہ سونیا گاندھی راجیو گاندھی کے قتل کے بعد خاندان پر ہوئے اثر کے بارے میں اچھی طرح واقف تھیں اور کوئی بھی خاندان کا فرد خودکشی کرتا ہے تو اس کا اثر سارے خاندان پر پڑتا ہے اور واضح طور پر تلنگانہ کے نوجوانوں کو خودکشی سے باز آنے کی اپیل کی تھی اور وقت آنے پر علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ کے کانگریسی قائدین کے ساتھ کئے گئے وعدہ پر عمل پیرا رہی اسی وجہ سے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی کے جنم دن کو بڑے پیمانے پر مناتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔ سونیا گاندھی کی مرہون منت سے علیحد ہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے لیکن اس کے ثمرات ٹی آرایس کو حاصل ہوئے ہیں ۔ ٹی آر ایس نے اقتدار پر آنے سے قبل کئی ایک اعلانات کیا تھا ہر گھر میں ملازمت فراہم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور کسانوں کو قرضہ جات کی معافی اور طلباء کو فیس ریمبرسمنٹ کے علاوہ دیگر کئی اعلانات کئے گئے تھے لیکن ریاست کے کسی بھی نوجوان کو ملازمت حاصل نہیں ہوئی ۔ کے سی آر کے افراد خاندان کو سیاسی ملازمتیں حاصل ہوئی ہیں اور کسانوں کو قرضوں کے بوجھ میں مبتلا ہونا پڑا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں جمہوری انداز میں روم میں بیٹھ کر احتجاج کرنے والے طلباء پر حملہ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ کسانوں کو کھمم جیل میں رکھا گیا ۔ کسانوں ، طلباء کے علاوہ ہر طبقہ کے ساتھ حکومت نا انصافی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیمات سے ٹی آرایس کے کارکنوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر فراہم کئے جانے والے ٹراکٹرس صرف اور صرف ٹی آرایس کے کارکنوں کو فراہم کیے جارہے ہیں اور یہ کارکن بھی حقدار نہیں ہے ۔ بنیادی طورپرٹی آرایس کے ساتھ ابتداء سے کام کرنے والے کارکنوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ درمیان میں دیگر پارٹیوں سے ٹی آرایس میں شامل ہونے والے کارکنوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ کے سی آر، کے ٹی آر اور کویتا بڑے پیمانے پر دھاندلیوں میں ملوث ہیں اور غیر مجاز طورپر اثاثہ جات جمع کررہے ہیں عوام کو ڈبل بیڈ روم کا خواب دکھاتے ہوئے کے سی آر نے 300 کروڑ روپئے سے پرگتی بھون کی تعمیر انجام دی اور رکن اسمبلی کاماریڈی تین منزلہ عمارت تعمیر کرلی۔ لیکن عوام کا ڈبل بیڈ روم کا خواب ابھی تک اُدھورا ہے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار پر آتے ہی کسانوں کے 2لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات معاف کردئیے جائیں گے اور نوجوانوں کو بیروزگاری بھتہ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے عوام نالاں ہے اور وہ دن دور نہیں رہے کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کیلئے عوام منتظر ہے۔ آج کی ریالی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے پر انہوں نے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکن کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر نے انہیں کانگریس میں شامل کیا ۔ اس موقع پر نظام آباد صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے اپنی تقریر میں کہا کہ سونیا گاندھی کی وجہ سے تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور تلنگانہ کا قیام کرنے والے سونیا گاندھی کی سالگرہ بڑے پیمانے پر منانے پر انہوں نے کانگریسی کارکنوں سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر یلاریڈی حلقہ انچارج سریندرنے بھی مخاطب کرتے ہوئے ریالی کی کامیابی پر تمام افراد سے اظہار تشکر کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT