Friday , May 25 2018
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کی صدر ویتنام سے ملاقات

سونیا گاندھی کی صدر ویتنام سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر سونیا گاندھی نے آج صدر ویتنام ترن دائی کیونگ سے ملاقات کی ۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ سابق مرکزی وزیر آنند شرما بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے ۔ کانگریس قائدین نے صدر ویتنام سے بات چیت کے دوران ہند ۔ ویتنام کے درمیان باہمی مفادات کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر ویتنام 3 روزہ دورہ پرہندوستان پہونچے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT