Wednesday , December 12 2018

سونیا گاندھی کی ممبئی میں آمد آج چوٹی کانفرنس سے خطاب

ممبئی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد سونیا گاندھی آج چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے آج یہاں پہونچ گئیں ۔ وہ کل چوٹی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گی ۔ اس چوٹی کانفرنس میں تاجر برادری کی اہم شخصیات ، سیاستدانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں کے قائدین اور افسانوی شخصیتیں شرکت کریں گی۔سونیا گاندھی کے ہمراہ دیگر کانگریس قائدین اور سابق مرکزی وزیر کماری شلیجا بھی ہوں گی ۔ ان کا استقبال ایرپورٹ پر مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے صدر اشوک چاوان ، جنرل سکریٹری موہن پرکاش ، ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم اور سینئر کانگریس قائد کرپا شنکر سنگھ نے کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے پارٹی قائدین سے ہوٹل میں ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT