Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کی ڈنر ڈپلومیسی، عام انتخابات کی تیاری

سونیا گاندھی کی ڈنر ڈپلومیسی، عام انتخابات کی تیاری

نئی دہلی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج رات 20 اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ سیکولر اتحاد بناتے ہوئے 2019ء کے عام انتخابات کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ سونیا گاندھی کے ڈنر میں کئی اپوزیشن پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے متحدہ محاذ بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ این سی پی، آر جے ڈی، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور بائیں بازو پارٹیاں دیگر پارٹیوں کے ساتھ ڈنر میں شریک تھے۔ تاہم چندرا بابو نائیڈو کی تلگودیشم ، چندرشیکھر راؤ کی ٹی آر ایس، جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس اور اسد الدین اویسی کی ایم آئی ایم کو اس ڈنر کیلئے مدعو نہیں کیا گیا۔ آسام کے بدرالدین اجمل ، نیشنل کانگریس کے عمرعبداللہ سمیت شردپوار ، شرد یادو ، اجیت سنگھ کو بھی ڈنر میں دیکھا گیا۔ 10 جن پتھ رہائش گاہ پر منعقدہ اس عشائیہ میں راہول گاندھی ، منموہن سنگھ، غلام نبی آزاد، ملک ارجن کھرگے، احمد پٹیل، اے کے انٹونی اور رندیپ سرجے والا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT