Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سونیا گاندھی کے جراتمندانہ اقدام کی ستائش

سونیا گاندھی کے جراتمندانہ اقدام کی ستائش

نظام آباد ۔18۔ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علیحدہ ریاست تلنگانہ کا بل پارلیمنٹ میں منظوری کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع نظام آباد میں ماحول سرگرم ہوگیا محبان تلنگانہ سڑکوں پر نکل گئے اور زبردست آتشبازی کرنا شروع کردیااور مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیا۔ آج صبح سے ہی محبان تلنگانہ ٹی وی پر پارلیمنٹ کی کاروائیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے بیٹھے

نظام آباد ۔18۔ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علیحدہ ریاست تلنگانہ کا بل پارلیمنٹ میں منظوری کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع نظام آباد میں ماحول سرگرم ہوگیا محبان تلنگانہ سڑکوں پر نکل گئے اور زبردست آتشبازی کرنا شروع کردیااور مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیا۔ آج صبح سے ہی محبان تلنگانہ ٹی وی پر پارلیمنٹ کی کاروائیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے بیٹھے رہے 3 بجے کے بعد تلنگانہ کا بل نداعی ووٹ سے کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی محبان تلنگانہ کے علاوہ جے اے سی، کانگریس، تلگودیشم، وکلاء جے اے سی، ٹی آرایس، پی ڈی ایس یو اور دیگر تنظیموں نے جشن منانا شروع کردیا۔ جے اے سی چیرمین گوپال شرما، ملازمین جے اے سی صدرگینی گنگارام، جے اے سی قائدین وی پربھاکراور دیگر نے دھرنا چوک پہنچ کر جشن منایا اور آتشبازی کی اور پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کی۔ ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان کی قیادت میں کانگریس بھون میں زبردست جشن منایا گیا اور آتشبازی کی گئی و مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ ضلع کانگریس بھون میں منعقدہ تقریب میں سابق مئیر ڈی سنجے، پی سی سی جنرل سکریٹری ڈی سریندر، کانگریس قائدین سید نجیب علی، سمیر احمد، مولانا کریم الدین کمال، ایم اے قدوس، ایوب ،تروپتی ریڈی، بھکتا وتسلم دہلی، ضلع مہیلا کانگریس صدر ارونا تارااور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر طاہر بن حمدان نے صدریو پی اے شریمتی سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کے قیام کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کرتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے انتھک کوشش کی انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ جو بولتی وہ کرتی ہے ابتداء سے بھی کانگریس کو اس بارے میں واضح طورپر اعلان کیا تھا

اور اس کو تکمیل کیا۔ ضلع اقلیتی سیل کے صدر سمیر احمد کی قیادت میں ٹائون اقلیتی سیل صدر مشتاق ملک و دیگر کانگریسی کارکنوں نے نہروپارک پر آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ٹی آرایس نے تلنگانہ کے بل کی منظوری کے ساتھ ہی دھرنا چوک پہنچ کر زبردست آتشبازی کی ضلع اقلیتی سیل صدر طارق انصاری، ٹی آرایس قائدین اختر احمد، یٰسین صابری، سید سجاد، حلیم قمر، رفیق قریشی، شاہنواز،روی چندر، نیالم کشن نے زبردست آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ تلگودیشم پارٹی آفس تلگودیشم پارٹی کے قائدین ایس اے علیم، نوید اقبال ، موہن ریڈی، رتناکر گوڑ، بی چندرم، شکیل احمدودیگر نے جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کی اور تلگودیشم کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو ابتداء سے تلنگانہ کے قیام کے مسئلہ پر سنجیدہ تھے اور واضح طورپر تحریر دیا تھا۔ بی جے پی ، پی ڈی ایس، ایڈوکیٹ جے اے سی، صحافی اور دیگر نے بھی تلنگانہ کی بل کی منظوری پر جشن منایا اور پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ نظام آباد کے علاوہ دیگر مقامات پر جشن منایا گیا۔ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ نظام آباد کے ملازمین رام موہن رائو، ماجد،دیواجہ اور دیگر نے تلنگانہ کا جشن منایا۔

TOPPOPULARRECENT