Saturday , December 15 2018

سونیا گاندھی کے ٹی وی پیغامات پر ارون جیٹلی کی تنقید

نئی دہلی 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائد ارون جیٹلی نے آج سونیا گاندھی کے ٹی وی پیغامات کی وجہ سے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی مجبور ہوگئی تھی کہ راہول گاندھی کی تقریریں عوام پر اثر انداز نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کلیدی مقرر تبدیل کردے ۔اپنی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نیا نعرہ ’’میں نہیں مام ‘‘ ہے ۔ لمحہ آخر کی کوششیں ٹی وی پر انتخابی ایجنڈہ تبدیل کرنے کیلئے جو کی جارہی ہے کامیاب نہیں ہوگی۔

ارون جیٹلی نے کہا کہ ایک نامور ٹی وی چیانل کے انتخابی سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے کو قطعی اکثریت حاصل ہوگی اور کانگریس مزید سکڑ جائے گی۔اس کی انتخابی مہم بھی غیر واضح اور الجھن انگیر ہے۔کانگریس کی مایوسی اس سے واضح طور پر جھلکتی ہے اس کے سیاسی قائدین کی تقاریر ،انٹرویوز اور پریس کانفرنسوں کا احاطہ ذرائع ابلاغ کرتے ہیں۔ سونیا گاندھی کو عوام تک رسائی حاصل کرنے ٹی وی کا وقت خریدنا نہیںپڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی اب بیٹے سے ہٹ کر ماں پر مرکوز ہوگئی ہے لیکن آخری لمحہ میں ماں کے ٹی وی پر پیغامات جن کیلئے انہوں نے ادائیگی کی ہے ۔ کارآمد ثابت نہیں ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT