Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سونی اوپن : بھوپتی ۔ اینڈرسن جوڑی کو شکست

سونی اوپن : بھوپتی ۔ اینڈرسن جوڑی کو شکست

میامی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے مہیش بھوپتی اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کی جوڑی آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور برازیل کے برونو سواریس کے خلاف تین سیٹوں کے میچ میں سخت جدوجہد کے بعد شکست سے دو چار ہوگئی ۔ بھوپتی اور اینڈرسن کی جوڑی کو 4 - 6, 6 - 4, 6 10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے راونڈ کا یہ میچ بہت

میامی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے مہیش بھوپتی اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کی جوڑی آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور برازیل کے برونو سواریس کے خلاف تین سیٹوں کے میچ میں سخت جدوجہد کے بعد شکست سے دو چار ہوگئی ۔ بھوپتی اور اینڈرسن کی جوڑی کو 4 – 6, 6 – 4, 6 10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے راونڈ کا یہ میچ بہت سخت رہا ۔ دونوں جوڑیوں نے اس میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور وہ ایک بھی پوائنٹ گنوانا نہیں چاہتے تھے ۔ تاہم ہندوستانی و جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی جوڑی فیصلہ کن سیٹ میں اپنی مزاحمت کو برقرار نہیں رکھ سکی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پیا اور سواریس کی جوڑی نے پہلے سیٹ میں سبقت حاصل کی تھی اور اچھا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس جوڑی نے بھوپتی جوڑی کی دو سرویس بریک بھی کی تھیں۔ تاہم دوسرے سیٹ میں یہی مظاہرہ بھوپتی اور اینڈرسن کی جوڑی کا رہا ۔ انہوں نے اس سیٹ میں شاندار جدوجہد کرتے ہوئے واپسی کی تھی اور یہ سیٹ 6 – 4 سے جیت لیا تھا ۔ تاہم فیصلہ کن سیٹ میں پیا اور سواریس کی جوڑی نے بہترین سرویس اختیار کی اور ریٹرن میں بھی زائد پوائنٹس جیتے ۔ اس جوڑی نے 10 – 6 سے یہ سیٹ جیت لیا ۔ ایک اور میچ میں ہندوستان کے روہن بوپنا اور پاکستان کے اعصام الحق قریشی کی جوڑی نے اطالوی جوڑی سائمون بولیلی اور فیبو فگنینی کی جوڑی کو 6 – 3, 6 – 2 سے شکست دیدی ۔ ایک اور ہندوستانی جوڑی لئینڈر پئیس اور ان کے چیک ساتھی راڈیک اسٹیپانک کو بھی پہلے راونڈ میں شکست ہوگئی ۔ خواتین کے زمرہ میں ثانیہ مرزا اور زمبابوے کی کارا بلیک کی جوڑی کو پہلے راونڈ میں کامیابی حاصل ہوئی

TOPPOPULARRECENT