Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / سونی پت دھماکے : عبدالکریم ٹونڈا کو عمر قید

سونی پت دھماکے : عبدالکریم ٹونڈا کو عمر قید

سونی پت۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کی ایک عدالت نے 1996ء کے سونی پت بم دھماکوں کے مقدمہ میں 75 سالہ عبدالکریم ٹونڈا کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ڈاکٹر سشیل کمار گارگ نے کونڈا کو مجرم قرار دیئے جانے کے ایک دن بعد آج سزائے عمر قید کا اعلان کیا۔ ٹونڈا کو اب غازی آباد کی داسند جیل میں رکھا جائے گا۔ ٹونڈا کے وکیل اشیش وتس نے کہا کہ اس کے خلاف ملک کے دیگر حصوں میں بھی مختلف مقدمات زیردوراں ہیں۔ وتس نے کہا کہ ٹونڈا پر ایک لاکھ روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ ’’عبدالکریم ٹونڈا کو گزشتہ روز ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 307 (اقدام قتل)، اور 120 (ب) (مجرمانہ سازش) کے علاوہ قانون دھماکو مواد کی دفعہ 3 کے تحت جرم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ ٹونڈا نے ستمبر کے دوران عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا تھا کہ سونی پت دھماکوں کے وقت ڈسمبر 1996ء میں پاکستان میں تھا۔ ایک دھماکہ ایک سنیما گھر اور دوسرا ایک مٹھائی کی دوکان کے قریب ہوا تھا۔ ٹونڈا مشتبہ طور پر لشکر طیبہ میں بم سازی کا ماہر ہے۔ اس کو 16 اگست 2016ء کو ہند۔ نیپال سرحد کے قریب علاقہ بناباسا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT