Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / سونے چاندی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ

سونے چاندی کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ

نئی دہلی، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے گرنے اور گھریلو سطح پر سرمایہ کاروں اور صرافہ تاجروں کی منافع وصولی سے آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں یہ 400 روپے کی بھاری کمی کے ساتھ 29،500 روپے فی 10 گرام پر آ گیا۔ اسی طرح صنعتی اور سکہ سازوں کی مانگ میں آئی سسُتی کی وجہ سے چاندی 490 روپے لڑھک کر 42،250 روپے فی کلو گرام پر آ گئی۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سوناحاضر 0.40 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1،225.40 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ اپریل کا امریکی سونا وعدہ بھی 10.20 ڈالر دھندلا ہو کر 1،226.60 ڈالر فی اونس بولا گیا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے ڈالر کے 10 دن کے سب سے اوپر سطح پر پہنچنے اور مارکیٹ شیئر کے مثبت تاثر سے بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے ۔ مسٹر ٹرمپ کے بیان اور مضبوط اقتصادی اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی اگلی میٹنگ میں سود کی شرح میں اضافہ کئے جانے کا امکان غالب نظر آیا، جس سے سرمایہ کاروں کی امیدیں قوی ہوئی ہے ۔اس درمیان لندن میں چاندی حاضر 0.01 ڈالر کی معمولی برتری کے ساتھ 17.60 ڈالر فی اونس فروخت ہوئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT