Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سونے چاندی کے تاجرین کی ہڑتال

سونے چاندی کے تاجرین کی ہڑتال

محبوب نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر محبوب نگر پر سونے چاندی کے تاجرین نے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ۔ احتجاجی تاجرین نے بتایا کہ اضافی ٹیکس سے دستبرداری تک ہم بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ ان کا مطالبہ ہیکہ اضافی ٹیکس واپس لیا جائے ۔ اور پیان کارڈ کا لزوم جو 2 لاکھ روپئے کے زیورات پر لازم کیا گیا ہے برخواست کیا جائے ۔ بھوک ہڑتال کیمپ پر جویلیری شاپس اسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ پرکاش ، عبدالمجید سکریٹری ، چندرشیکھر ، خواجہ نصیر ، سرینواس چاری و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT