Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / سونے کی دھوکہ دہی میں ملوث تاجر کا ساتھی گرفتار

سونے کی دھوکہ دہی میں ملوث تاجر کا ساتھی گرفتار

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سی سی ایس پولیس نے سونے کے تاجر روپیش کمار اگروال کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ہیرے اور سونے کے کاروباری بیپن جین سے ہے جسکے خلاف دھوکہ دہی کے 11 مقدمات درج ہیں اور اس پر الزام ہیکہ اس نے تاجرین سے 54 کیلو سونے کا غبن کیا ۔ پولیس نے بتایاکہ روپیش جو سدی عنبر بازار واقع دنیش گولڈ شاپ کا مالک ہے نے بیپن جین سے 39 کیلو سونا حاصل کیا تھا ۔ بعد ازاں اسے پگھلاکر فروخت کردیا گیا ۔ بیپن جین کو چارمینار پولیس نے مہاراشٹرا سے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ بنکاک سے نیپال پہونچکر بذریعہ روڈ ہندوستان میں داخل ہوا تھا ۔ سی سی ایس پولیس نے روپیش اگروال سے 506 گرام خام سونا اور 28 لاکھ روپئے نقد رقم ( دو ہزار کے نئے نوٹس ) برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT