Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سونے کی غیر قانونی منتقلی ، 3 گرفتار

سونے کی غیر قانونی منتقلی ، 3 گرفتار

حیدرآباد ۔ /6 مارچ (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر شہر میں سونے کی منتقلی اور کاروبار میں ملوث تین رکنی ٹولی کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 15 کیلو طلائی زیورات کو برآمد کرلیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر وی سرینواس راؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ رام جیولرس کے مالک وائی اگروال نے اپنے دو ملازمین ویشنو منوج کمار اور پردیپ کمار اگروال کو 5 کروڑ مالیتی طلائی زیورات بغیر کوئی رسید کے حوالے کئے اور انہیں جوائے العکاس میسور ، مالابار اور بنگلور کے شورومس میں پہونچانے کیلئے کہا ۔ اس سلسلے میں ویشنو اور پردیپ اگروال 15 کیلو سے زائد طلائی زیورات لیکر میسور کیلئے روانہ ہوئے تھے علی آباد شاہ علی بنڈہ سے گزررہے تھے کہ انسپکٹر این لنگیا نے ان کے آٹو کو تلاشی مہم کے دوران روکنے کی کوشش کی لیکن وہ تیزرفتاری سے آگے بڑھ گئے ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس نے مذکورہ آٹو میں موجود افراد پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس چندرائن گٹہ کو آگاہ کیا اور کل رات 10 بجے انہیں محبوب نگر چوراہے پر روک لیا گیا ۔ تلاشی کے دوران پولیس کو 15 کیلو سے زائد طلائی زیورات برآمد ہوئے اور اس کا کوئی ریکارڈ یا رسید موجود نہیں تھی ۔ پولیس نے ضبط شدہ طلائی زیورات کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT