Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

نئی دہلی۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 60روپے بڑھ کر دو ہفتے کی سب سے اونچی شرح 30ہزار 450روپے فی دس گرام پر پہنچ گئی۔ دوسری طرف چاندی کی طلب میں کمی دیکھی گئی اور اس وجہ سے چاندی کی قیمت 125روپئے کم ہوکر 40ہزار 575 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہوئی۔غیر ملکی بازاروں میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے سونے کی فروخت میں اضافہ ہوا۔خالص سونا 0.2 فیصد کی سبقت کے ساتھ 1278.43ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ڈالر میں گراوٹ کے نتیجہ میں سونے کی قیمت پر راست اثر پڑتا ہے اور ایسے ممالک جہاں سے درآمدات کی جاتی ہیں وہاں سونے کی مانگ بڑھتی ہے اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔بین الاقوامی بازار میں خالص چاندی بھی 0.4فیصد بڑھ کر 17.02ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT