Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

نئی دہلی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں آج دوسرے دن بھی سونے کی قیمت میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا جبکہ آج مزید 225 روپئے اضافہ کے ساتھ فی 10 گرام سونے کی قیمت 30,350 روپئے تک پہنچ گئی ۔ یہ قیمت /10 مئی 2014 ء کے بعد سے سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ شادیوں کے سیزن کیلئے طلائی زیورات کی خریدی کے نتیجہ میں قیمتوں میں اضافہ کا رجحان تقویت پارہا ہے ۔ صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں (کائن میکرس) کی جانب سے طلب بڑھادیئے جانے کے باعث آج 510 روپئے اضافہ کے ساتھ چاندی کی فی کلو قیمت 41550 روپئے تک پہنچ گئی ۔ ایک تاجر نے بتایا کہ حال ہی میں یہ رپورٹ آئی ہے کہ امریکی فیڈرل بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے امکان کے باعث فراہمی روزگارکا موقف کمزور ہوسکتا ہے ۔جس کے پیش نظر قیمتی دھات کے  دام بڑھ گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT