Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ ہوا۔ اِس طرح صرافہ مارکٹ میں سونے کی قیمت فی 10 گرام 27,470 روپئے ریکارڈ کی گئی۔ سیزن میں سونے کی زبردست طلبی کے باعث اِس قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی مارکٹ میں بھی سونے کی فروخت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فی کیلو

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 650 روپئے کا اضافہ ہوا۔ اِس طرح صرافہ مارکٹ میں سونے کی قیمت فی 10 گرام 27,470 روپئے ریکارڈ کی گئی۔ سیزن میں سونے کی زبردست طلبی کے باعث اِس قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی مارکٹ میں بھی سونے کی فروخت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فی کیلو گرام پر 1,600 روپئے کا تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی اب صرافہ مارکٹ میں فی کیلو گرام 38,400 روپئے فروخت ہورہی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کے زیورات کی خریدی کے خواہاں افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT