Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں فی تولہ 715 روپئے اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 715 روپئے اضافہ

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال میں ایک دن میں سب سے زیادہ اچھال لیتے ہوئے سونے کی قیمتوں میں آج فی تولہ 715 روپئے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمتیں بڑھ کر فی تولہ 26,850 روپئے تک پہونچ گئیں۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ آئندہ دنوں شادیوں کے سیزن کی وجہ سے بھی سونے کی ط

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال میں ایک دن میں سب سے زیادہ اچھال لیتے ہوئے سونے کی قیمتوں میں آج فی تولہ 715 روپئے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمتیں بڑھ کر فی تولہ 26,850 روپئے تک پہونچ گئیں۔ ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قدر میں کمی کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ آئندہ دنوں شادیوں کے سیزن کی وجہ سے بھی سونے کی طلب میں اضافہ کی امید کی جا رہی ہے ۔ روپئے کی قدر میں کل بھاری گراوٹ آئی تھی اور کل شرح تبادلہ 61.72 روپئے پر بند ہوا تھا ۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ فی کیلو گرام چاندی کی قیمت میں 2100 روپئے اضافہ کے ساتھ یہ قیمت بڑھ کر 36,700 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر جہاں سونے کی قیمتیں بڑھی ہیں وہیں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT