Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی

سونے کی قیمت میں 200 روپئے کی کمی

نئی دہلی 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتیں آج صرافہ بازار میں 200 روپئے گھٹ کر 29,420 روپئے فی دس گرام ہوگئیںجو سمندر پار کمزور رجحان اور مقامی طلب میں گراوٹ کا نتیجہ ہے۔ چاندی کا بھی یہی رجحان رہا اور وہ 825 روپئے کی کمی کے ساتھ 38,325 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی۔ صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں کی جانب سے چاندی کی طلب میں کمی اس کی قیمت میں گراوٹ کا سبب ہے۔

TOPPOPULARRECENT