Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں 25 روپئے کی کمی

سونے کی قیمت میں 25 روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : صرافہ بازار میں سونے کی قیمت مزید 25 روپئے گراوٹ کیساتھ 26,325 روپئے کی سطح پر آگئی ۔ جب کہ جیویلرس اور ریٹیلرس کی جانب سے خریداری میں کٹوتی کردی ہے تاہم صنعتی اکائیوں اور سکہ سازوں کی جانب سے خریداری میں اضافہ سے چاندی کی فی کلو قیمت میں 200 روپئے اضافہ کے ساتھ فی کلو 34,700 روپئے ہوگئی ہے ۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل بینک نے سونے کی قیمت اعتدال پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر قیمتی دھات کی طلب میں گراوٹ کی گئی ہے ۔ دریں اثناء حکومت نے سونے اور چاندی پر درآمدی شرح قدر میں فی 10 گرام 359 امریکی ڈالر اور فی کلو 470 امریکی ڈالر تک تخفیف کردی ہے ۔ جاریہ ماہ کے پہلے پندرواڑہ میں درآمدی شرح قدر سونے پر 369 ڈالر اور چاندی پر 471 ڈالر تھی یہ شرح قدر کسٹمس ڈیوٹی پر متعین کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT