Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت 30 ہزار روپئے فی تولہ سے کم ہوگئی

سونے کی قیمت 30 ہزار روپئے فی تولہ سے کم ہوگئی

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ کے ساتھ ہی یہ 30 ہزار روپئے کے نشانہ سے نیچے چلی گئی۔ صرافہ مارکیٹ میں آج 250 روپئے کمی ہوئی اور اس کی قیمت 29,850 روپئے فی 10 گرام ہوگئی۔ جیویلرس کی جانب سے طلب میں کمی اور بین الاقوامی رجحان کے سبب دوسرے دن بھی اس قیمتی دھات کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ چاندی کی قیمت میں بھی 600 روپئے کمی ہوئی اور یہ 40,600 روپئے فی کیلو گرام رہی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 1.89 فیصد کمی آئی اور نیویارک میں اس کی قیمت 1263.40 ڈالر فی اونس رہی۔

TOPPOPULARRECENT