Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت : 820 روپئے کمی

سونے کی قیمت : 820 روپئے کمی

نئی دہلی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج اچانک تیزی سے گراوٹ آئی اور 820 روپئے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی رجحان اور مقامی جیویلرس کی طلب میں غیرمعمولی کمی کے سبب سونے کی قیمت صرافہ مارکٹ میں آج کم ہوکر 30,530 روپئے فی دس گرام رہی۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور 42 ہزار روپئے فی کیلو ریکارڈ کی گئی۔ صنعتی یونٹس اور سکّہ سازی سے وابستہ اداروں کی طلب کے باعث چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ 1,357.64 فی اونس تک پہونچنے کے بعد اِس میں 0.19 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 1,346 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ نیز مقامی جیویلرس اور ڈومیسٹک مارکٹ کا بھی قیمت پر اثر پڑا اور گراوٹ کا رجحان برقرار رہا۔ قومی دارالحکومت میں 99.9 فیصد خالص اور 99.5 فیصد سونے کی قیمت 820 روپئے فی تولہ کمی کے بعد بالترتیب 30,530 اور 30,380 روپئے فی دس گرام رہی۔

TOPPOPULARRECENT