Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / سونے کی قیمت32 ہزار سے زیادہ، چاندی 40 ہزار فی کیلو

سونے کی قیمت32 ہزار سے زیادہ، چاندی 40 ہزار فی کیلو

نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) ازدواجی طلب بڑھنے سے دہلی صرافہ بازار میں سونا مسلسل پانچویں دن بڑھ کر آج 300 روپے کی مضبوطی کے ساتھ 32,150روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا ، جو کم از کم تین سال کی اعلی ترین سطح ہے ۔ چاندی کی قیمت میں 240روپئے اضافہ ہوکر6 فروری کے بعد سب سے اونچی سطح پر 40ہزار روپئے فی کیلوگرام فروخت ہوئی۔ اس میں بھی مسلسل پانچویں کاروباری دن تیزی رہی ہے ۔ شادی کے موسم کے پیش نظر زیوراتی مانگ کے ساتھ بیرون ملک میں گزشتہ دن سونے کے 1,365ڈالر فی اونس کی سطح کو چھونے کے سبب سے آج مقامی مارکیٹ میں اس کو مضبوطی ملی۔ عالمی سطح پر بدھ کو سونا ایک مرحلہ پر 1365.23 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔تاہم، بعد میں امریکی فیڈرل ریزرو کی سابقہ اجلاس کی تفصیلات جاری ہونے سے یہ دباؤ میں آ گیا۔

TOPPOPULARRECENT