Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سونے کی چین چھین لینے کا واقعہ

سونے کی چین چھین لینے کا واقعہ

ظام آباد:26؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اپنے آپ کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے دو افراد ونائیک نگر سے تعلق رکھنے والے سرینواس رائو کے گلے سے سونے کی چین اور 4 ہزار روپئے لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع پریشد کے جونیئر اسسٹنٹ سرینواس رائو اپنی نبیری کو لیکر اپنے مکان سے سڑک پر جارہے تھے کہ نامعلوم دو بائیک سوار افراد ان کے قریب پہنچ کر اپنے آپ کو پولیس ظاہر کیا اور بتایا کہ پڑوسی گلی میں چین سرقہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے لہذا چوکس رہے اور ان کے گلے میں موجود سونے کی چین کو حاصل کیا اور ان کے جیب میں موجود 4 ہزار روپئے لیکر بورگائوں کی طرف آگے بڑھ گئے۔ اس واقعہ کے بعد سرینواس رائو اچانک حیران ہوگئے اور بائیک پر ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن سارق فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوری IVٹائون پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی پولیس IVٹائون اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT