Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سونے کے زیورات پر اکسائز ڈیوٹی کی حد میں اضافہ

سونے کے زیورات پر اکسائز ڈیوٹی کی حد میں اضافہ

نئی دہلی، 14جولائی(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے زیورات کاروباریوں کو راحت دیتے ہوئے سونے کے زیورات پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی مجموعی حد بارہ کروڑ روپے سے بڑھا کر پندرہ کروڑ روپے کردی ہے ۔حکومت کے ایک بیان کے مطابق سونے کے زیورات پر ایک فیصد ایکسائز ڈیوٹی اب بارہ کروڑ روپے کے سالانہ کاروبار کے بجائے پندرہ کروڑ روپے سالانہ کاروبار کرنے والوں پر لگایا جائے گا۔ حکومت نے اس سال مارچ میں بارہ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے سونے کے زیورات کے کاروباریوں پر ایک فیصد ایکسائزڈیوٹی عائد کردی تھی۔سونے کے زیورات کے تاجروں نے حکومت کے اس قدم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے چھ ہفتے تک ہڑتال کی تھی۔ اس کے بعد معاملے میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی اور حکومت نے اس کی سفارشات تسلیم کرلی ہیں۔حکومت نے کہا کہ پہلے دو سال تک ایک سو کروڑ روپے تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کا آڈٹ نہیں کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT