Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / سوویٹ فیسٹیول کے دوران عوام کا غیر معمولی ہجوم

سوویٹ فیسٹیول کے دوران عوام کا غیر معمولی ہجوم

حیدرآباد 14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سکندرآباد پریڈ گراونڈس پر جاری سویٹ فیسٹیول کے دوران عوام کا غیر معمولی ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔گزشتہ روز ہندوستان کے اپنی نوعیت کے پہلے منفرد سویٹ فیسٹیول کا آغاز کیا گیا جس میں تقریبا ایک ہزا ر اقسا م کی مٹھائیاں رکھی گئی ہیں۔ان مٹھائیوں کی تیاری ریزیڈنٹس ایسوسی ایشنس نے کی ہے جن کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے ۔اس فیسٹیول کے دوران پایاسم ، قلاقند،کھیر،حلوہ ،لڈو کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مٹھائیوں کی فروخت کی جارہی ہے ۔اس فیسٹیول کے دوران افغانستان کی مٹھائی بکلاوا،ترکی کے رائس پڈنگ اور فرانس کی مشہور مٹھائیاں بھی شامل ہیں۔پنچاب ،کیرل،آسام ،کرناٹک ، دہلی ،گجرات،اوڈیشہ کی 40سے زائد ایسوسی ایشنس کی جانب سے اسٹالس لگائے گئے ہیں ۔افغانستان،ترکی ، ایران ، جنوبی کوریا، فرانس،تھائی لینڈ ،جاپان کی مٹھائیاں لوگوں کو راغب کر رہی ہیں۔سیٹ فیسٹیول کے ذریعہ ایک درجن سے زائد ممالک اور ہندوستان کی تقریبا 25ریاستوں کے ثقافتی مزہ کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ اس فیسٹیول میں پہلے اور دوسرے دن ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ریاستی حکومت کا مقصد اس فیسٹیول کے ذریعہ عوام کو قریب تر کرنا ہے ، اسی لئے اس مرتبہ پریڈ گراونڈمیں اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں دیگر ریاستوں کے ہزاروں افراد رہتے ہیں ، ان کو ان کے گھر کا احساس دلانے کے لئے یہ سیٹ فیسٹول منعقد کیا گیا ہے ۔اس فیسٹیول کے دوران شہر حیدرآباد میں مقیم بیرونی ریاستوں اور شہروں کے افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT