Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سوپرکیاٹ کرکٹ کوچنگ کیمپ ، یکم اپریل کو آغاز

سوپرکیاٹ کرکٹ کوچنگ کیمپ ، یکم اپریل کو آغاز

حیدرآباد۔30 مارچ (پریس نوٹ) جی ایچ ایم سی سوپر کیاٹ کرکٹ سمر کوچنگ کیمپ کی شروعات یکم اپریل 2018ء کو مقرر ہے۔ ہر سال کی طرح چیف کوچ مومن پٹیل مختلف عمر کے لڑکوں کو گرمائی تعطیلات کے دوران تربیت دیں گے۔ سمر کوچنگ کیمپ کے آغاز پر جی ایچ ایم سی کے متعلقہ عہدیدار، مقامی و دیگر قائدین اور سوسائٹی کی نمائندہ شخصیتیں شرکت کریں گے۔ سمر کوچنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند لڑکے کیمپ کے مقام اور دیگر تفصیلات کی جانکاری کیلئے چیف کوچ مسٹر پٹیل سے 9247238262 یا 8919937672 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT