Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / سوپر اسٹار وجئے نے اپنی فلم میں اڑایاجی ایس ٹی کا مذاق‘ بی جے پی نے اس کو ’ مخالف مودی‘ ذہنیت قراردیا

سوپر اسٹار وجئے نے اپنی فلم میں اڑایاجی ایس ٹی کا مذاق‘ بی جے پی نے اس کو ’ مخالف مودی‘ ذہنیت قراردیا

چینائی/ناگر کول۔ اپنی حالیہ دنوں میں ریلیز فلم ’’میرسال‘‘ میں جی ایس ٹی کے حوالے سے مشہور اداکاروجئے یہ ثابت کردیا کہ وہ بی جے پی کے متعلق نرم رویہ کے حامل نہیں ہیں اور اس عمل کو ’’ غیرحقیقی ‘‘ بھی قراردیا جارہا ہے اور مطالبہ ہے کہ اس ٹیکس کے طریقے کار کو ختم کیاجائے۔

مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن نے گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس کے متعلق ’’ غیرحقیقی‘‘باتوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا‘ یکم جولائی کو بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ لیاتھا ‘ وہیں پر پارٹی کے ایک او رساتھی ایچ راجہ نے دعوی کیا ہے کہ فلم کے ذریعہ وجئے ’’ مخالف مودی نفرت‘‘ کاانکشاف ہوگیا ہے۔

سی پی ائی ایم اور سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’ کبالی ‘‘ کے ڈائرکٹر پی اے راجنیتھ فلم’’میرسل ‘‘ کے بچاؤ میں آگے ائے اور بی جے پی سے فلم میں سین کاٹنے کے متعلق ان کی لوجک کیاہے۔رادھاکرشنن نے ناگرکول میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ فلم پرڈیوسر کو چاہئے کہ وہ فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق غیر حقیقی باتوں کو ہٹائے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ فلموں کے ذریعہ اداکاروں کو غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہئے اورنہ ہی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق پیش کئے گئے انکشاف کی غلط قراردیتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر ٹامل سائی سانڈورجن نے کہاکہ ’’ فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق غلط بیانی سے کام لیاگیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری راجہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہاکہ فلم میں جی ایس ٹی کا حوالہ وجئے کی ’’ اقتصادی جانکاری میں کمی‘‘ کا انکشاف کرتا ہے۔فلم میں دعوی کیاگیا ہے کہ سنگا پور میں جی ایس ٹی سات فیصد وصول کیاجاتاہے جبکہ وہاں پر مفت علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’ سنگا پور میں مفت علاج کے متعلق جو جانکاری دی گئی ہے وہ غلط ہے‘‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہندوستان میں اسکولی تعلیم اور طبی علاج غریبوں کے لئے مفت ہے۔ میرسل صرف مخالف مودی نفرت ہے‘‘۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ جی ایس ٹی کوئی نیا قانون نہیں ہے۔

درایں اثناء سی پی ائی ( ایم) نے بی جے پی کی تنقید کو ’’ اظہار خیال کی آزادی پر حملہ ‘‘ قراردیا ہے۔رجنیتھ نے کہاکہ بی جے پی کے مطالبے پر فلم سے جی ایس ٹی کے متعلق مناظر کو ہٹانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT