Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل عثمانیہ میں عصری سہولتوں کی فراہمی

سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل عثمانیہ میں عصری سہولتوں کی فراہمی

ڈیجیٹل ایکسرے ، الٹرا ساونڈ اور فارمیسی کاونٹرس ، اٹنڈنٹس کے لیے بھی سہولت ، وزیر صحت لکشما ریڈی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت کے پہلے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل عثمانیہ کے لیے عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ ڈیجیٹل ایکسرے ، الٹرا ساونڈ مشین اور 4 زائد فارمیسی کاونٹرس تعمیر کرنے کے علاوہ اٹنڈنٹس کے لیے بھی علحدہ شیڈ تعمیر کیا گیا ہے ۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی 100 سالہ تاریخ ہے ۔ 1864 میں عثمانیہ یونیورسٹی کی اہلیت کے ساتھ عثمانیہ میڈیکل اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس وقت ملک میں اس کی کافی اہمیت تھی ۔ بعد ازاں تارناکہ کے ہاسپٹل کو 100 سال قبل تعمیر کردہ عثمانیہ میڈیکل کو منتقل کرتے ہوئے اہلیت فراہم کی گئی تھی ۔ تب سارے ملک میں ایک ہی سوپر اسپیشلیٹی اور تربیت فراہم کرنے والے ادارہ کا اس کو اعزاز حاصل تھا ۔ ایسے کالجس میں فی الحال روزانہ 2000 سے زائد او پی ہے ۔ ای پی 100 تا 150 درج ہورہے ہیں جس میں کئی سوپر اسپیشلیٹی اور طبی سہولتیں دستیاب ہیں ۔ عثمانیہ ہاسپٹل کو ترقی دینے اور غریب عوام کو مزید طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ موجودہ ڈیجیٹل ایکسرے روم کو مزید عصری سہولتوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ علحدہ ڈیجیٹل ایکسرے یونٹ قائم کیا جارہا ہے ۔ انسان کے سر سے پیر کی انگلی تک ایک ساتھ اسکیان کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے دستیاب رہنے سے مرض کی نشاندہی میں مزید آسانیاں حاصل ہوں گی ۔ نیا الٹرا ساونڈ روم قائم کیا گیا ہے ۔ ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی میں عصری سہولتوں سے لیس الٹرا ساونڈ مشنری قائم کی جارہی ہے ۔ عثمانیہ ہاسپٹل میں ادویات کی تقسیم کے لیے مزید 4 کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ نئے فارمیسی شیڈ قائم کئے جارہے ہیں ۔ فارمیسی کاونٹرس میٹ 60 مریضوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بچھائی گئی ہیں زائد کاونٹرس قائم کرنے سے مریضوں کو قطار میں ٹھہرنے سے نجات ملے گی ۔ مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لیے ویٹنگ شیڈ قائم کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT