Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / سوپر سونک انٹرسپٹر مزائیل کا کامیاب تجربہ

سوپر سونک انٹرسپٹر مزائیل کا کامیاب تجربہ

بالاسور ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایک مکمل ہمہ پرت بیلسٹک مزائیل دفاعی نظام کے حصول کی مساعی میں آج اپنے دیسی ساختہ سوپر سونک انٹرسپٹر مزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ مزائیل دشمن کی طرف سے داغے جانے والے کسی بھی بیلسٹک مزائیل کو تباہ کرسکتا ہے ۔ ادارہ برائے دفاعی تحقیق و ترویج (اسرو) کے ذرائع نے کہا کہ مزائیل شکن اسلحہ کا پرواز کے مختلف زایوں سے تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا ۔ دشمن کے طرف سے داغے جانے والے مزائیل کو تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل اس مزائیل نے پرتھوی مزائیل کے بحری نمونے کو بنائے گئے ہدف پر کامیابی کے ساتھ وار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT