Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سوپر لیگ، پاکستان آنے والے کھلاڑیوں پر ہنوز سوالیہ نشان

سوپر لیگ، پاکستان آنے والے کھلاڑیوں پر ہنوز سوالیہ نشان

کراچی۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ کے پلے آف میچوں اور فائنل کے لئے کون سے بیرونی کھلاڑی پاکستان آئیں گے اس بارے میں اس وقت کچھ کہنا مشکل ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹرز کے حوالے سے تجسس برقرار ہے۔ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلیائی کرکٹر ٹام موڈی نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑی ابھی ابتدائی میچوں میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کسی سے پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں گفتگو نہیں کی جارہی ہے۔ وقت آنے پر بات کریں گے۔ پشاوز زلمی کے بولنگ مشیر سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ نہ ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ کرکٹ کا بھی نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند بھی ہوں لیکن پاکستانی صلاحیتوں کو ابھرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پی ایس ایل نے انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے بنیاد فراہم کردی ہے۔ مستقبل نوجوانوں کا ہے مجھ سے بہتر بولر پاکستان کرکٹ کو ملیں گے۔

TOPPOPULARRECENT