Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سوپر لیگ کا انعقاد پاکستان میں ہونا چاہیے:صادق محمد

سوپر لیگ کا انعقاد پاکستان میں ہونا چاہیے:صادق محمد

کراچی۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں اپنے ایک حالیہ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیاہے کہ پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کو متحدہ عرب امارات میں کروایا جائے گا لیکن سابق ٹسٹ اوپنر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کروانا ایک غلط فیصلہ ہوگا۔سابق کرکٹر

کراچی۔16 جون (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں اپنے ایک حالیہ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیاہے کہ پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کو متحدہ عرب امارات میں کروایا جائے گا لیکن سابق ٹسٹ اوپنر صادق محمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کروانا ایک غلط فیصلہ ہوگا۔سابق کرکٹر نے ایک تحریری بیان میں کہا میرے خیال میں شہریار خان اور نجم سیٹھی کو اس حوالے سے دوبارہ سوچنا چاہئے اور اس ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کو پاکستان میں منعقد کروانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ پی سی بی کے لئے زمبابوے کے کامیاب دورے سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے جس سے پی ایس ایل سے متعلق سکیورٹی خدشات دور ہوگئے ہیں۔صادق محمد نے کہا کہ ہمیں بھولنا نہیں چاہئے کہ ہم یو اے ای میں دنیا کی ٹسٹ ٹیموں کو کھیلنے کے لئے دعوت دیتے رہے ہیں جس میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں اس لئے وہاں بڑے اسٹارس کو مدعو کرلینا کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔سابق اوپنر نے کہا کہ زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ہماری کوشش دیگر ٹسٹ ٹیموں کو پاکستان آنے پر قائل کروانے کی ہونی چاہیے جو ہمارے نقطہ نظر سے سودمند ہے۔

TOPPOPULARRECENT