Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سوپر مارکٹس اور گراسری شاپس کے سارقین گرفتار

سوپر مارکٹس اور گراسری شاپس کے سارقین گرفتار

4 لاکھ روپئے مسروقہ مال اوردیگر اشیاء ضبط۔ سعیدآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس نے سارقین کی 11 رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ٹولی شہر کے بڑے سوپر مارکٹس اور گراسری شاپس کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ کرلیا۔ انسپکٹر سعیدآباد مسٹر کے ستیا نے بتایا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے رضیہ، نرسمہلو، گجروار، زرینہ بانو، ہاجرہ خاتون، ریشمہ، عثمان شاہ، بسم اللہ، سلیم شیخ، انجنا بائی، رمیش پوار، دیواکر شرما، سلیم محبوب شیخ، نعیم شیخ خلیفہ، برجیش یادو اور سباوت روی ایک ٹولی کی شکل میں شہر کے مختلف سوپر مارکٹس کا پہلے معائنہ کیا کرتے تھے بعدازاں گاہک کے بھیس میں داخل ہوکر اپنے ہینڈ بیاگس میں چھپاکر وہاں کے سامان کا سرقہ کیا کرتے تھے۔ پولیس سعیدآباد نے مذکورہ ٹولی کی سرگرمیوں کا پتہ لگاتے ہوئے اُنھیں گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 4 لاکھ مالیتی مسروقہ اشیاء جس میں پرسنل کیر پراڈکٹس شامل ہیں، برآمد کرلئے۔ پولیس نے اس کارروائی میں موبائیل فونس، 50 ہزار نقد رقم اور سرقہ میں استعمال کئے جانے والے آٹو رکشہ کو بھی برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT