Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سوپر مارکٹ ملازمہ کی ہاسٹل میں خودکشی

سوپر مارکٹ ملازمہ کی ہاسٹل میں خودکشی

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے ہاسٹل میں زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس ہمایوں نگر کو اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر بکشم ریڈی نے بتایا کہ 20 سالہ لڑکی مونیکا جو ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے ہاسٹل میں نامعلوم زہری

حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے ہاسٹل میں زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس ہمایوں نگر کو اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر بکشم ریڈی نے بتایا کہ 20 سالہ لڑکی مونیکا جو ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے ہاسٹل میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ لڑکی ایک سوپر مارکٹ میں ملازمہ تھی جو این ایم ڈی سی کے علاقہ میں واقع ورکنگ ویمن ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ پولیس ہمایوں نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے

TOPPOPULARRECENT