Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوپر کپ : میسی کی بدولت بارسلونا کی تاریخی جیت

سوپر کپ : میسی کی بدولت بارسلونا کی تاریخی جیت

تبلیسی (جارجیا) ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بارسلونا نے اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی پیڈرو کے گول کی وجہ سے یوئیفا سوپر کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔جارجیا کہ دارالحکومت تبلیسی میں گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں یورپا لیگ کے فاتح سیویلا کو چمپینس لیگ کے فاتح بارسلونا نے 5-4 سے شکست دی۔خیال رہے کہ اس جیت کے ساتھ بارسلونا نے اے سی میلان کے پانچ بار اس خطاب کو جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 4-4 گول کی برابری پر تھیں۔ بارسلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے بارسلونا کی جانب سے دو گول کرکے اسے ابتدا میں ہی ایک گول کی سبقت دلا دی تھی پھر ریفینہا اور لوئی سواریز نے اسے 1 – 4 کی برتری میں تبدیل کر دیا۔اس کے بعد سیویلا کی جانب سے جوز اینٹونیو، کیون گیمیرو کی پینلٹی اور کونوپلائینکا کے گول کی بدولت یہ کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔ بارسلونا کے کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے فائنل ویزل کے ساتھ زبردست جشن منائے۔ بارسلونا اگر اسپانش سوپر لیگ جیت لیتا ہے تو وہ اس کی رواں سال کی پانچویں ٹرافی ہوگی۔یورپین چمپئن ہونے کی وجہ سے وہ دسمبر میں جاپان میں 2015 ء فیفا کلب ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے۔ میسی کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ’مین آف دا میچ‘ قرار دیا گیا۔ انھوں نے ساتویں اور 15 ویں منٹ میں دو شاندار گول کئے جبکہ ان کی فری کک پر متبادل کھلاڑی پیڈرو نے گول کرکے بارسلونا کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔

TOPPOPULARRECENT