Saturday , January 20 2018
Home / Top Stories / سوپور میں دھماکہ ، چار ملازمین پولیس ہلاک

سوپور میں دھماکہ ، چار ملازمین پولیس ہلاک

تشدد کے خاتمہ پر محبوبہ مفتی کا زور ، حکومت پر عمر عبداللہ کی تنقید

سرینگر ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے سوپور دھماکہ میں چار ملازمین پولیس کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ ریاست میں تشدد کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے مشترکہ و متحدہ طور پر کام کریں ۔ محبوبہ مفتی نے یہاں کہا کہ نوجوان ملازمین پولیس کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ اس ٹاؤن میں عوام کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔ یہ ایک انتہائی بدبختانہ واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں تشدد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سماج کے ہر طبقہ کو کندھے سے کندھا ملاکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹرپر لکھا کہ ’’سوپور دھماکہ میں پٹرول ڈیوٹی میں مصروف چار ملازمین پولیس کی ہلاکت کی اطلاع پر تکالیف پہونچی ہے ‘‘ ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع بارہمولہ کے سوپور ٹاؤن میں چھوٹا بازار اور بڑا بازار کے درمیان ایک دوکان کے قریب عصری دھماکہ خیز مواد سے تیار شدہ بم رکھا تھا جہاں ملازمین پولیس کے پہونچتے دھماکہ کردیا گیا ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’سوپور سے ایک انتہائی افسوسناک اطلاع آئی ہے ۔ جموں و کشمیر کے ڈیوٹی انجام دیئے ہوئے فوت ہونے والے چار بہادر ملازمین پولیس کی روح کو سکون پہونچے گا ‘‘ ۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر بی اے میر نے ملازمین پولیس کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے کشمیر کی صورتحال معمول پر آنے سے متعلق محبوبہ مفتی کے بلند بانگ دعوؤں کو بے نقاب کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT