Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / سوپور میں سابق عسکریت پسند کا قتل گذشتہ 7 دن میں چوتھی ہلاکت

سوپور میں سابق عسکریت پسند کا قتل گذشتہ 7 دن میں چوتھی ہلاکت

سرینگر ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چن چن کر ہلاک کرنے کا دہشت گردی کا سلسلہ سوپور میں آج بھی جاری رہا جبکہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ شمالی کشمیر کے اس قصبہ میں گذشتہ 7 دن کے دوران یہ چوتھی اور کل سے دوسری ہلاکت تھی۔ پولیس کے بموجب اعجاز احمد ریشی سابق عسکریت پسند کو نامعلوم بندوق برداروں نے اس کی قیامگاہ واقع منڈجی کے روبرو گولی مار دی۔ کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے تاحال اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ گذشتہ 7 دن میں یہ چن چن کر ہلاک کرنے کی ساتویں واردات ہے۔ شبہ کیا جارہا ہیکہ بندوق بردار حزب المجاہدین سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے کل سوکور میں ایک دکاندار معراج الدین بھٹ کو جو مرغوں کو فروخت کرنے کی دکان چلاتا تھا، اس کی دکان و قیامگاہ واقع بادامی باغ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ قبل ازیں جمعہ کی شب مشتبہ انتہاء پسندوں نے ایک اور دکاندار اور ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یہ دونوں تحریک حریت کے کارکن تھے۔ ان کی ہلاکت منگل کے دن واقع ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT