Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / سوپور میں شہریوں کی ہلاکتیں، نیشنل کانفرنس کو تشویش

سوپور میں شہریوں کی ہلاکتیں، نیشنل کانفرنس کو تشویش

سرینگر ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اپوزیشن نیشنل نے سوپور ٹاؤن میں عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے جانے والے عسکریت پسندوں کے سلسلہ وار حملوں کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اس مسئلہ پر وہ گورنر این این ووہرہ سے رجوع ہوگی۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ ’’یہ حملے بدبختانہ اور ناقابل قبول ہیں جن سے عوام میں ڈروخوف پیدا ہوگیا ہے۔ وہ غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ یہ پارٹی ان حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT