Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سوچھ بھارت سیس : ہوٹل میں کھانا ،ٹیلیفون بلس اور سفر مہنگے

سوچھ بھارت سیس : ہوٹل میں کھانا ،ٹیلیفون بلس اور سفر مہنگے

نئی دہلی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہوٹل میں کھانا ، ٹیلیفون بل اور سفر آج سے مہنگا ہوگیا ہے ۔ کیونکہ حکومت نے قابل ٹیکس خدمات پر /15 نومبر سے 0.5 فیصد سوچھ بھارت سیس عائد کیا ہے جس سے توقع ہے کہ حکومت کو مابقی مالیاتی سال میں 3800 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔ سوچھ بھارت سیس کی وجہ سے تمام قابل ٹیکس خدمات پر موجودہ ٹیکس 14 فیصد سے بڑھ کر 14.5 فیصد ہوگیا ہے ۔ حکومت اس رقم کو صفائی مہم پر خرچ کرے گی اور یہ پروگرام وزیراعظم نریندر مودی کی اختراع ہے ۔رسٹورنٹ بل پر سرویس ٹیکس 5.6 فیصد سے بڑھ کر 5.8 فیصد ہوگیا ہے ۔ اسی طرح ٹیلیفون بلس اور سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بجٹ 2015-16 ء میں سوچھ بھارت سیس کی تجویز پیش کی تھی ۔ ریونیو سکریٹری ہنس مکھ ادھیا نے کہا کہ پورے مالیاتی سال کے دوران سوچھ بھارت سیس سے 10 ہزار کروڑ جمع ہونے کی توقع ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT