Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / سوچھ بھارت مشن پر عمل کرنے والے اضلاع کو ایوارڈ

سوچھ بھارت مشن پر عمل کرنے والے اضلاع کو ایوارڈ

نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوچھ بھارت مشن جسے این ڈی اے حکومت کے ترجیحاً اسکیمات کو روبہ عمل لانے میں بہترین مظاہرہ کرنے والے اضلاع کو ایوارڈس سے نوازا گیا۔ ان میں جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ، مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے علاوہ چندی گڑھ سرفہرست رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے سربراہوں کو ایوارڈس سے نوازا۔ آسام میں ناگاؤں، راجستھان میں بیکانیر، مغربی سکم کے ضلع ، آندھراپردیش کا اننت پور، داور اور نگر حویلی، چھتیس گڑھ میں بلرام پور اور ہماچل پردیش میں ہمیرپور کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ اننت ناگ ضلع نظم و نسق کو سوچھ ودیالیہ کے تحت ایوارڈ دیا گیا جبکہ شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں کے لئے بہترین بیت الخلاؤں کی تعمیر، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلاء بنانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈس تقسیم کئے۔ انھوں نے کہاکہ مدارس میں بیت الخلاؤں کی تعمیر سے اسکولس میں طلباء کی حاضری بڑھ رہی ہے۔ یہ طلباء اب اطمینان محسوس کرنے لگے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم نے مرکزی حکومت کی شروع کردہ اسکیمات کی مؤثر عمل آوری پر ایوارڈس عطا کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT